28 مارچ، 2017، 12:04 PM

آسٹریلیا میں سمندری طوفان کے نتیجے میں زندگی مفلوج

آسٹریلیا میں سمندری طوفان کے نتیجے میں زندگی مفلوج

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے ساحل سے سمندر ی طوفان ڈیبی ٹکراگیا۔ 260 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا اور طوفانی بارش سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور بلند لہروں سے ساحل پر کھڑی کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٓسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے ساحل سے سمندر ی طوفان ڈیبی ٹکراگیا۔ 260 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا اور طوفانی بارش سے بڑے پیمانے پر  تباہی ہوئی ہے اور بلند لہروں سے ساحل پر کھڑی کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقے سے ٹکرانےوالے سمندری طوفان’ڈیبی ‘سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔ تیز ہواؤں کےباعث کئی مقامات پر درخت اکھڑگئے ہیں ۔سمندری طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے ۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
 

News ID 1871387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha